اقوام متحدہ کا 2023 میں امن مشن میں ڈیوٹی کے دوران جانیں قربان کرنے والے 188 اہلکاروں کو خراج عقیدت

image

اقوام متحدہ ۔7جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے 2023 میں ڈیوٹی کے دوران جانیں قربان کرنے والے 188 امن اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شنہوا کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں عالمی ادارے نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں ڈیوٹی کے دوران2023 میں جانیں قربان کرنے والے 188 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ان میں سے 135 خواتین اور مرد اہلکاروں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کے لیے کام کیا جو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے اب تک کسی تنازعہ یا قدرتی آفت میں مارے جانےوالے ہمارے اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور یہ ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جسے قبول کرنا ہمارے لئے مشکل ہے ۔ اس موقع پرانہوں نے تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.