آپس میں جڑی فلپائنی بچیوں کا سعودی عرب کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن

image

ریاض ۔7جون (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی کی طبی ٹیم نے ڈاکٹر عبد العزیز الربیعہ کی سربراہی میں جڑے ہوئے فلپائنی سیامی بچیوں کو علیحدہ کرنے کاکامیاب آپریشن کیا۔ اردو نیوز کے مطابق میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ فلپائنی سیامی بچیاں عائشہ اور اکیزا کو علیحدہ کرنے کا آپریشن انتہائی آسان تھا۔ ہسپتال سے گزشتہ روز جاری ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عبد العزیز الربیعہ دونوں بچیوں کو ان کی ماں کے حوالے کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ کی سربراہی میں 23 افراد پر مشتمل طبی عملے نے آپریشن کیا۔ آپس میں جڑی بچیوں کو 5 مراحل میں علیحدہ کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 7 گھنٹے لگنے تھے تاہم آپریشن 5 گھنٹوں میں مکمل ہوگیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا یہ 61 واں آپریشن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.