بیجنگ ۔7جون (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔شنہوا کےمطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی، جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، روس میں 10 سے 11 جون تک ہونے والے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔