پاکستانی سفیر کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین سے ملاقات

image

ابو ظہبی۔7جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف سی سی آئی) کے چیئرمین عبداللہ محمد المزروئی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستانی سفیر نے چیئرمین اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں9 سے 11 اگست تک منعقد ہونے والی نمائش فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2024 ) میں شرکت کی

دعوت دی۔متحدہ عرب امارات فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کے لئے چیمبر کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نمائش میں متحدہ عرب امارات سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے وفد کی شرکت کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.