سعودی عرب ،حج کے موقع پر گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی

image

ریاض ۔8جون (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیز کی رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی۔ عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.