غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، اسرائیل اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

image

نیو یارک ۔8جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نےغزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کوبلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ فہرست، جسے ’’لسٹ آف شیم‘‘ بھی کہا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے آفس کی جانب سے پیش کی گئی ایک سالانہ رپورٹ سے منسلک ہے جس میں مسلح تنازعات میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو درج کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ میں پانچ میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوارک کے بغیر رہے ہیں۔فلسطینی حکومت کے مطابق 32 افراد، جن میں سے بیشتر تعداد بچوں کی ہے، غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک خوراک کی قلت سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.