الجزائر ، صوبہ الا بیض اور تلمیسن میں سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک

image

الجزائر ۔8جون (اے پی پی):الجزائر کے صوبہ الا بیض اور تلمیسن میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق الجزائر کی سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الا بیض کی وادی الا غسول میں پانی کے ریلے کی زد میں آنے والی ٹیکسی سے 5 افراد کی نع براامد ہوئی ہے ،صوبہ تلمیسن کے قصبےسیبدو میں سیلابی پانی کی زد میں آکر 59 سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملے کے درجنوں ارکان، غوطہ خوری کی ٹیمیں اور ایمبولینسز کو بھیج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیلاب سے اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.