شوہر کی دوسری شادی سے متعلق فاطمہ آفندی کا چونکا دینے والا بیان

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت اس لیے دے رکھی ہے کیوں کہ اُنہیں معلوم ہے کہ کنور ارسلان یہ قدم نہیں اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ آفندی نے اداکار کنور ارسلان کے ساتھ 2012ء کے نومبر میں شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

اداکارہ فاطمہ ناصرف ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے سے منسکل ہیں بلکہ وہ ایک کاروباری خاتون اور یوٹیور بھی ہیں۔

31 سالہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے کریئر کا آغاز 2001 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا جبکہ 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران اُن کے ہمراہ معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی موجود تھے۔

فاطمہ آفندی نے شو کے دوران محبت اور شادی پر بھی کھل کر بات کی۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان ’سوشل اینیمل ‘ ہے، ایک انسان کو دوسرے انسان کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوں نے شو کے دوران مردوں کی دو شادیوں سے متعلق موضوع پر کہا کہ مجھے اپنے والے کا پتہ ہے کہ اُس نے دوسری شادی نہیں کرنی اس لیے میں نے کنور کو اجازت دے رکھی ہے کہ دوسری شادی کر لو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انسان کو جس چیز سے جتنا دور رکھا جاتا ہے اُس کا اِس چیز میں ہی تجسس بڑھنے لگتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.