عید پر ہر گھر میں بریانی یا پلاؤ ضرور بنتا ہے. ایسے میں اگر چاول گیلے یا چپکے رہ جائیں تو سب مزا برباد ہوجاتا ہے اور خاتون خانہ کی ساری محنت بھی بے کار ہوجاتی ہے. البتہ شیف محبوب نے اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک چھوٹا سا حل بتایا ہے جو ہم اپنے قارئین کو بتانے جارہے ہیں.
شیف محبوب کا کہنا ہے کہ بریانی یا پلاؤ پکنے کے بعد مکس کرنے سے پہلے دیگچی کا ڈھکن 5 منٹ کے لئے کھول دیں. اس کے علاوہ بریانی کے سادے اور قورمے والے چاول کو اسی وقت مکمل مکس نہ کریں کیونکہ اس طرح چاول گیلے ہوجاتے ہیں. بلکہ ہلکے سے مکس کر کے ڈش میں سرو کریں.