تہران ۔9جون (اے پی پی):ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہاکہ ہمار اجوہری پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کی ضروریات کے مطابق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیوکلیئر پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی)کے تحت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نےمزید کہاکہ ایران کا جوہری پروگرام اور سرگرمیاں بالکل قانونی ہیں جس کی نگرانی آئی اے ای اے کررہا ہے ۔