نصیرات کیمپ میں خونی قتل عام پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے ، محمود عباس کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

image

رام اللہ ۔ جون (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں فلسطینیوں کے بد ترین قتل عام پر اقوام متحدہ کے فوری رد عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

العربیہ کے مطابق فلسطینی صدر نے اس سلسلے میں فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وسطی غزہ میں یہ خونی قتل عام اسرائیلی افواج نے کیا ہے۔واضح رہے اسرائیل کی تینوں مسلح افواج کے اس مشترکہ جنگی آپریشن کے دوران 200 سے زائد فلسطینی افراد کی شہادتوں کا بتایا گیا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.