سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ تندہی سے حاجیوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے،صالح بن سعد المربع

image

مکہ المکرمہ ۔9جون (اے پی پی):سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ موبائل ڈیوائسز، سیکیورٹی دستاویزی کیمرے، دستاویز کی تصدیق اور مترجم آلات کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی، زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حاجیوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اس بات کا اظہار عمرہ کے لیے پاسپورٹ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المربع نے کیا ہے ۔انہوں نے مکہ مکرمہ میں یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (911) میں حج سیکیورٹی فورسز 1445-2024 کے کمانڈرز کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ موبائل ڈیوائسز، سیکیورٹی دستاویزی کیمرے، دستاویز کی تصدیق کے آلات اور بیک وقت مترجم آلات کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی، زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حاجیوں کو خدمات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی انتظامی موسمی کمیٹیاں حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں جن کے پاس باقاعدہ حج پرمٹ نہیں ہیں، جن میں چھ ماہ تک قید اور 50,000 ریال تک جرمانے شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.