سعودی سول ڈیفنس فورسز نے مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ اور مقامات مقدسہ میں جاری نگرانی کا عمل تیز کر دیا

image

مکہ مکرمہ ۔9جون (اے پی پی):مملکت میں عازمین حج کی آمد کا سلسلے کا بڑھنے کے ساتھ ہی سعودی سول ڈیفنس فورسز نے مکہ مکرمہ، مقامات مقدسہ اور مدینہ منورہ میں جاری نگرانی کا عمل تیز کر دیاہے۔

سول ڈیفنس فورسز کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر حمود سلیمان الفراج نے مکہ مکرمہ میں یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (911) میں حج سیکیورٹی فورس2024 کے کمانڈرز کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ افواج مکہ مکرمہ، مقامات مقدسہ اور مدینہ منورہ میں نگرانی کے عمل کو تیز کرنے ،آگاہی پیدا کرنے اور آپریشنل اقدامات کو لاگو کر رہی ہیں جن میں سنٹر فار آپریشنز آف ہولی سائیٹس کے ذریعے انسانی ہمدردی کی خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ادارہ سول ڈیفنس فورسز ،رضاکاروں اور حرم سپورٹ فورسز کے کردار کو فعال بنانے، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے جنرل ایمرجنسی پلان کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے یکسو ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.