ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا کے میچ کی دلچسپ جھلکیاں

image

امریکہ اور نیوزی لینڈ میں جاری ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں آج روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر

امریکہ میں مقیم پاکستانی شائقین کرکٹ قومی پرچموں کے ساتھ سٹیڈیم پہنچے (فوٹو: اے ایف پی)

انڈین شائقین کی بڑی تعداد بھی ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھی (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  نے چار اوورز میں 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)

انڈیا کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ داخل ہو سکے اور پوری ٹیم 119 رنز بنا سکی (فوٹو: اے ایف پی)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر میچ دکھایا گیا، شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے سٹیڈیم میں موجود تھی (فوٹو: اے ایف پی)

ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ انڈین ٹیم آل آؤٹ ہو کر پویلین پہنچی (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستانی بلے باز محمد رضوان کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کیا (فوٹو: اے ایف پی)

وراٹ کوہلی صرف چار رنز بنا کر اننگز کے دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پرعثمان خان کو کیچ تھما بیٹھے۔ فوٹو: اے ایف پی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.