خادم حرمین شریفین کاغزہ کے شہدا کے مزید ایک ہزار اقارب کی حج میزبانی کا حکم

image

ریاض۔10جون (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے غزہ کی پٹی کے شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں میں سے مزید ایک ہزار افراد کی سرکاری سطح پر دوران حج میزبانی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے فلسطینی شہدا اور زخمیوں کے سرکاری سطح پر حج کے احکامات کے تحت اب مجموعی طور پر دو ہزار فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے۔اس سے قبل سعودی عرب ہر سال ایک ہزار فلسطینیوں کے سرکاری حج کے انتظامات کرتا ہے۔

فلسطینی حجاج میں اضافہ موجودہ غزہ جنگ کے تناظر میں جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے سکون اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔مزید ایک ہزار فلسطینی عازمین کے فریضہ حج کے انتظامات کی نگرانی سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کرے گی۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور خادم حرمین شریفین کے خصوصی حج پروگرام کے انچارج ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اس فراخدلانہ شاہی اقدام کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی قیادت کی طرف سے مزید ایک ہزار فلسطینیوں کے سرکاری حج کے احکامات سے مملکت کی برادر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ غیر معمولی میزبانی غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب کے لیے راحت وسکون کا باعث بنے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.