پاکستانی فٹبال ٹیم کی تاجکستان روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

image

پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کی تاجکستان روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ 

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے لاہور سے دوشنبہ کی پرواز کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔

تاہم بعد میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فلائٹ بھی تکنیکی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو بتایا گیا ہے کہ وہ منگل کی صبح ایک اور فلائٹ کا بندوبست کر دیں گے۔ 

پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں اپنا آخری میچ 11 جون کی رات آٹھ بجے تاجکستان کے خلاف کھیلنا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ٹیم کے 35 رکنی سکواڈ کے آٹھ کھلاڑی دوشنبہ پہلے ہی پہنچ چکے تھے جبکہ دیگر سکواڈ تاحال فلائٹ کا منتظر ہے اور ایئرپورٹ سے ہوٹل واپس آگیا ہے۔ 

اس سے پہلے بھی پاکستان سے تاجکستان فلائٹس کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان کی ٹیم  کی تاجکستان روانگی تاخیر کا شکار رہی۔

اتوار کو قومی فٹبال ٹیم کی تاجکستان روانگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فٹبال فیڈریشن نے وزیراعظم کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تھا۔ 

قومی ٹیم کی تاجکستان روانگی کا شیڈول نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے متاثر ہوا تھا جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ 

تاجکستان کی فٹبال ٹیم کا دوشنبے میں ٹریننگ سیشن جاری ہے (فوٹو: تاجک فٹبال فیڈریشن)

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا تاہم نجی ایئرلائن کی پرواز دو بار تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب تاجکستان کے 22 رکنی سکواڈ نے دوشنبے  کے سینٹرل ریپبلک سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی۔ 

تاجکستان ٹیم کے ڈیفنڈر زائر جوره‌بایف نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ اردن کے خلاف اوے میچ میں وہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ تاہم وہ یہ کہنا چاہیں کہ ٹیم درست راستے پر ہے۔ ٢٠٢٣ ایشین کپ اور ٢٠٢٦ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ہم نے قطر، اردن اور سعودی عرب جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ’حریف ٹیموں نے ہماری معمولی غلطیوں کا فائدہ اٹھایا اور ہم نے مواقعے گنوائے‘ 

تاجکستان ٹیم کے ڈیفنڈر زائر جوره‌بایف نے  کہا کہ اردن کے خلاف اوے میچ میں وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ (فوٹو: ٹی ایف ایف)

زائر جورہ بایف پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق کہا کہ ’اب کچھ لوگ سوشل میڈیا پر کہہ رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ دلچسپ نہیں ہوگا۔ میری فٹبال شائقین سے درخواست ہے کہ وہ  اس مشکل وقت میں اپنی ٹیم کو ضرور سپورٹ کریں۔ امید ہے کہ ہم اپنے مداحوں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوں کہ ہم قومی ٹیم میں صرف اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں۔‘

پاکستانی وقت کے مطابق تاجکستان اور پاکستان کا میچ شب آٹھ بجے شروع ہوگا۔ 

کوالیفائر راؤنڈ 2 میں پاکستان اور تاجکستان کے مابین جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں تاجکستان نے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.