افغانستان 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر سکتی ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کی فٹ بال ٹیم، جو دنیا میں 151 ویں نمبر پر ہے، انگلش کوچ ایشلے ویسٹ ووڈ کی قیادت میں 2027 ایشین کپ میں جگہ بنا رہی ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار ایشلے ویسٹ ووڈ نے سات ماہ قبل افغان ٹیم کی قیادت سنبھالی اور کھلاڑیوں میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔افغانستان کے کوچ کا کہنا ہے کہ نومبر 2023 میں افغان ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلے میچ میں قطر سے 1-8 سے ہار گئے تھے۔کوچ ایشلے ویسٹ ووڈ نے کہا ہے کہ افغان کھلاڑی پرجوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے کر افغانستان کے لیے تاریخ رقم کرنے کا حقیقی موقع ہے۔انڈیا کی فٹ بال ٹیم بھی پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے آخری مرحلے میں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔