روس کا ایس یو۔34 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،دونوں پائلٹ ہلاک

image

ماسکو۔11جون (اے پی پی):روس کا سپر سونک بمبار طیارہ ایس یو۔ 34 معمول کے تربیتی مشن کے دوران ملک کے پہاڑی علاقے نارتھ اوسیتیا۔الانیہ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ رشیا ٹوڈے نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح کو پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ یہ طیارہ انتہائی درستگی والے بموں اور میزائلوں سے زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.