چین کے وزیر اعظم 13سے 20 جون تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ

image

بیجنگ۔11جون (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 13سے 20 جون تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ لی کیانگ کا یہ دورہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران چینی وزیر اعظم اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ چین-آسٹریلیا کے نویں سالانہ رہنماؤں کے اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.