ٹی20 ورلڈ کپ: کینیڈا کا پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف

image

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں کینیڈا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

منگل کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ 

آج کے میچ کے لیے افتخار احمد کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کے مطابق ٹیم میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ صائم ایوب اوپننگ کریں گے۔ 

کینیڈا کی اننگز

کینیڈین ٹیم کی جانب سے آرون جانسن اور  نونیت دھالیوال اوپننگ کے لیے آئے اور اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔  

تیسرے اوور میں نونیت دھالیوال 4 سکور بنا کر محمد عامر کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ 

دھالیوال کے بعد آنے والے بیٹر پرگٹ سنگھ بھی زیادہ دیر کریز میں جمے نہ رہ سکے اور 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

کینیڈا کو تیسرا نقصان نکولس کرٹن کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ ایک سکور بنا کر عماد وسیم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ 

اننگز کا نواں اوور پاکستان کے لیے سود مند رہا جس میں حارث رؤف نے شریاس مووا اور رویندرپال سنگھ کو پولین کی راہ دکھائی۔ 

کینیڈا کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب نمایاں رہنے والے اوپننگ بیٹر آرون جانسن 52 رنز بنا کر نسیم شاہ کی بول پر بولڈ ہوئے۔ 

کینیڈین ٹیم کے کپتان سعد بن ظفر محمد عامر کی بال کا شکار بنے اور 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

پاکستان کا سکواڈ: محمد رضوان (وکٹ کپپر)،  صائم ایوب،  بابر اعظم (کپتان)،  فخر زمان،  عثمان خان،  شاداب خان،  عماد وسیم،  شاہین شاہ آفریدی،  نسیم شاہ، حارث رؤف،  محمد عامر۔

کینیڈا کا سکواڈ: آرون جانسن،  نونیت دھالیوال،  پرگٹ سنگھ،  رویندرپال سنگھ،  نکولس کرٹن،  شریاس مووا (وکٹ کیپر)،  دلون ہیلیگر،  سعد بن ظفر (کپتان)،  کلیم ثنا،  جنید صدیقی، جیریمی گورڈن۔

روایتی حریف انڈیا سے مایوس کن شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں زندہ رہنے کے لیے کینیڈا کے خلاف ہر صورت جیت درکار ہے۔

اگر کینیڈا کے خلاف پاکستان میچ ہار جاتا ہے تو اس صورت میں ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ سے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو جائے گی۔

اگر یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں بھی گرین شرٹس کا سفر آج ہی ختم ہو جائے گا۔

سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو کینیڈا کے علاوہ اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف بھی اچھے مارجن سے جیت حاصل کرنا ہوگی۔

صرف یہ ہی نہیں، گرین شرٹس کے مداحوں کو یہ بھی دعا کرنا ہوگی کہ امریکہ کو انڈیا اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہو۔

دوسری جانب اگر پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو گروپ میں انڈیا چار پوائنٹس لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے، امریکہ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کینیڈا دو پوائٹنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی20 میچ کھیلا جا چکا ہے۔

سنہ 2008 میں کھیلے گئے اس واحد ٹی20 میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.