بھکر۔ 12 جون (اے پی پی):ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور غلام صغیر شاہد کی ہدایت پر ڈایریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل اسد احمد کا اے ڈی سی جی بھکر عباس رضا ناصر کے ہمراہ ضلع بھکرکے مختلف تھیٹرز کا دورہ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی ، سکرپٹ سکروٹنی اور لائسنس کے بغیر کام کرنے والے تھیٹرز کو سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خان ہرگن اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر محمد شعیب ظفر پر موجود تھے ۔ اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ دریا خان کے صنوبر تھیٹر کو مسلسل وارننگ کے باوجود لائسنس کی عدم موجودگی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بند کر دیا گیا ۔مزید براں بھکر میں شاہین تھیٹر کو بھی مسلسل وارننگ کے باوجود لائسنس کی عدم موجودگی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ ڈایریکٹر سرگودھا آرٹس کونسل نے تھیٹر مالکان کو لائسنس بنانے اور سکرپٹ سکروٹنی کے حوالہ سے پابند کیا تاکہ ضلع میں ذریں اصولوں کے مطابق آرٹس اینڈ کلچر کا فروغ عمل میں لایا جائے ۔