ایران اور قطر نے قانونی و عدالتی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردیے

image

تہران ۔13جون (اے پی پی):ایران اور قطر نے قانونی و عدالتی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔شنہوا کے مطابق ایران اور قطر نے مجرمانہ معاملات میں قانونی معاونت کے ساتھ ساتھ اپنی حکومتوں کے درمیان عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیےہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دستاویزات پر دوحہ میں قطر کے اٹارنی جنرل عیسیٰ بن سعد الجفالی النعیمی اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے دستخط کیے ۔

معاہدے کے تحت( جس میں 14 آرٹیکلز تھے) فریقین نے مجرمانہ معاملات میں زیادہ سے زیادہ قانونی اور عدالتی تعاون کے عزم کا اظہار کیا،دونوں ممالک نے ایک درخواست جمع کروانے پر سال میں کم از کم ایک بار دوسرے ملک کے شہریوں کے خلاف حتمی احکام سے متعلق ڈیٹا ایک دوسرے کو بھیجنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے مجرمانہ معاملات میں دو طرفہ قانونی مدد کی درخواستوں اور خطوط کو جمع کرنے اور ان کو سنبھالنے کا بھی وعدہ کیا۔

ملاقات میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے طویل اقدامات اور قانونی معاونت اور مجرموں کی حوالگی کے شعبوں میں مزید مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔قطری عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک اور ایران کے درمیان تعاون کے لیے زمین مکمل طور پر تیار ہے اور ہم باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیےتیار ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.