سعودی ولی عہد نے جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

image

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی۔

جی 7 گروپ اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7 سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے۔

سعودی حکومت کے مطابق سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کرلی ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.