کانگو کے دارالحکومت کے قریب دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے مائی ندومبے کے دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی۔ حادثے کی ممکنہ وجہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو ہونا ہے۔
جبوتی کشتی حادثہ ، سمندر سے مزید لاشیں برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی
کشتی 271 مسافروں کو لے کر دارالحکومت کنشاسا لے کر جا رہی تھی لیکن انجن کی خرابی کی وجہ سے دریا میں رک گئی اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔
مسافروں میں سے 185 نے تیر کر اپنی جان بچائی اور ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ امدادی کاموں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 86 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔
منڈی بہاؤالدین: دریامیں کشتی الٹ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق
یاد رہے کہ کانگو میں دور دراز علاقوں سے دارالحکومت آنے والے ٹرانسپورٹ کے بھاری اخراجات کو برداشت نہیں کر پاتے اور کشتیوں کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ فروری میں بھی ایسے ہی ایک حادثے میں دو درجن سے زائد مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔