نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کوگرانےکا فیصلہ

image

نیویارک میں پاک بھارت میچ سمیت  8 میچز کی میزبانی کرنے والے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رواں سال کے آغاز جنوری میں اس سٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی۔ اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس سٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا تھا۔

سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

پاک بھارت میچ میں اس عارضی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا تھا،بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا میچ نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔اسٹیڈیم کواب 6 ہفتوں میں گرادیا جائےگا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شروع ہونے کے بعد نیویارک کے اس گراؤنڈ کی پچز پر کافی تنقید کی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہاں لو اسکورنگ میچز ہوئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.