لاوڈرہل میں بارش رکنے کے بعد سورج نکل آیا

image

لاوڈرہل میں بارش رکنے کے بعد سورج نکل آیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کا اہم میچ جمعے کو آئرلینڈ سے فلوریڈ ا کے شہر لاوڈرہل میں ہونا ہے ،اس میچ میں اگر آئرلینڈ  کامیاب ہوگیا تو پاکستان کے سپر ایٹ میں پہنچنے کی امیدیں باقی رہیں گی اور اگرمیچ نہیں ہوا تو امریکہ سپر 8 مرحلے میں پہنچ جائے گا جبکہ  پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کوگرانےکا فیصلہ

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی لاوڈرہل سے جانےاورآنےوالی تمام پروازیں منسوخ ہوگئیں،جمعے کو بھی شدید بارش کی پیش گوئی ضرور ہے لیکن اس کے امکانات اب 70 فیصد ہیں۔

جمعرات کو لاوڈرہل میں موسم بہتر ہونے لگا ہے، سورج نکلا ہوا ہے۔آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم میں پریکٹس نہیں کرےگی،پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس سیشن کے بجائے فزیکل ٹریننگ کرے گی،قومی کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز آرام کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.