ٹی 20ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی

image

ٹی 20ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو25رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز مقررہ اوورز میں 134رنز بنا سکا۔

لاوڈرہل میں بارش رکنے کے بعد سورج نکل آیا

نیدرلینڈز کی جانب سے اینجلبرچٹ33اور وکرم جیت سنگھ26رنز بنا کر نمایاں رہے،اسکاٹ ایڈورڈز نے 25اور مائیکل لیویٹ نے 18رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، تسکین احمدنے 2وکٹیں حاصل کیں،قبل ازیں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے 64رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تنزید حسن نے 35 رنز بنائے،نیدرلینڈز کے آریان دت اور وین میکیرین نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.