لیٹ فائلرز کی ایک نئی کیٹیگری متعارف

image

لاہور: وفاقی حکومت نے لیٹ فائلرز کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرا دی۔

وفاقی حکومت نے فنانس بل 2024 کے تحت انکم ٹیکس قانون میں لیٹ فائلرز کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرا دی۔

اس سے قبل انکم ٹیکس دہندگان کو فائلرز اور نان فائلرزکی دو کیٹیگریز میں رکھا گیا تھا تاہم اب لیٹ فائلر کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔ جو انکم ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے پر ٹیکس کی زیادہ شرح کو راغب کرے گی۔

اس اقدام سے ٹیکس ریٹرن کی بروقت فائلنگ کا رجحان بڑھے گا۔ ود ہولڈنگ اور نارمل ٹیکس کی بلند شرح سے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ 30 جون کو مالی سال کے اختتام کے بعد افراد اور افراد کی ایسوسی ایشن کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

ایک اور اہم ترمیم جائیداد کے لین دین کے ود ہولڈنگ ٹیکس نظام کی ہے جس میں پراپرٹی قیمت کے مطابق سلیب متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دودھ فی لیٹر20روپے مہنگا کردیا گیا

فائلر کے لیے سب سے زیادہ سلیب 4 فیصد ہو گا جس کی قیمت 100 ملین روپے سے زیادہ ہو گی۔ لیٹ فائلرز کے لیے سب سے زیادہ سلیب 8 فیصد ہو گا۔

متعلقہ اقدام یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد حاصل کی گئی غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع پر 15 فیصد کی زائد ٹیکس کی شرح ہے۔ قطع نظر اس کے انعقاد کی مدت کچھ بھی ہو۔

اس سے غیر منقولہ جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہو گی اور سرپلس فنڈز کو یا تو بینک اسکیموں یا اسٹاک مارکیٹ میں منتقل کیا جاسکتا ہے جو معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.