موبائلوں کے حوالے سے پھر سے بری خبر آگئی

image

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر تک موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے 200 ڈالر تک موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل فون لگژری آئٹم نہیں ہے، ایسا کرنے سے 200 ڈالر سے کم والے فونز مہنگے ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر ہی بوجھ ڈالا گیا ہے،

غریب کیلئے فون پر ٹیکس ،کال کرنے پر ٹیکس، چارج کرنے پر ٹیکس، ایف بی آر کے باعث سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.