ٹیکسوں کی بھرمار، ایف بی آر پر برس پڑیں

image

ٹیکس لگانے والی حکومت کی اپنی ممبر سینیٹ انوشے رحمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام پر برس پڑیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سینیٹر انوشے رحمان نے ایف بی آر حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بازار جایا کریں اور دودھ، مرغی خریدا کریں، آپ یہ چیزیں خریدیں گے تو آپ میں ہمدردی پیدا ہوگی،

جب آپ بھی یہ چیزیں نہیں خرید سکیں گے تب آپ کو احساس ہو گا۔

اجلاس میں انوشے رحمان نے پوچھا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟ اس پر سینیٹر فاروق ایچ نائيک نے لقمہ دیا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا،

ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتا نہیں۔

انہوں نے کہا کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.