ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوانیوگنی کا افغانستان کو جیت کیلئے 96 رنز کا ہدف

image

انٹیگوا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں پاپوانیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 95 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

افغان اسکواڈ

افغانستان کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض راشد خان ادا کر رہے ہیں۔ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، نور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاپوانیوگنی اسکواڈ

پاپوانیوگنی کی ٹیم کی قیادت اسد والا کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی ارا، لعگا سائکا، سیسی باؤ، ہری ہری، چاڈ سوپر، کپلن ڈوریگا، جوہن کاریکو، نورمن ونوا، ایلی ناؤ، سیمو اگو کیمیا شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.