پی این ایس بابر کا اکساز نیول بیس ترکیہ کا دورہ، مشترکہ مشق میں شرکت

image

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر نے اکساز نیول بیس ترکیہ کا دورہ کیا جہاں جہاز نے پاک بحریہ اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشق TURGUTREIS-IX میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے، مشق کے ہاربر فیز میں پی این ایس بابر پر بریفنگ بھی دی گئی۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے مزید 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈی نیشن میٹنگز منعقد کی گئیں، سمندری مرحلے میں پی این ایس با بر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی ہیبلیدا نے بھی حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک سب میرین ٹی سی جی دوگانے اور ایس ایچ 70 بی ہیلی کاپٹر نے بھی بحری مشق میں شرکت کی، مشق کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ نے جہاز کا دورہ کیا۔

ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق تورگوتریز باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.