عید الاضحیٰ اور محرم پر پشاور میں غیر قانونی افغانوں کا داخلہ بند کرنیکا فیصلہ

image

عید الاضحیٰ اور ماہ محرم کے دواران پشاور میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پشاورپولیس چیف قاسم علی خان نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہو گا، یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔

3ہزار250 مزید غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے

قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.