عیدالاضحیٰ کے تین روز پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟

image

پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے چند علاقوں میں طوفان باد وباراں کا امکان ہے جس کے دوران شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات کے محکمے نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار 16 اور پیر 17جون کو گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔19  جون سے22جون کے دوران گلگت بلتستان  کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر اور کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس دوران کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم اور وزیرستان میں اتوار کی صبح گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 16 جون سے 18جون کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 جون کی رات سے 22جون کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےعلاوہ چند مقاما ت پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال اورگوجرانوالہ میں سنیچر کی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 16 جون سے18جون کے دوران صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

18 جون کی رات سے 22جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ بعض مقامات پر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جبکہ 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان میں 16 جون سے 18جون کے دوران صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 20 جون سے22 جون کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی او جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں 17 جون سے 20جون کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم 21 سے 22 جون کے دوران:سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیرآندھی و جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے اس لیے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

19 جون سے22 جون کے دوران شدید گرمی میں کمی کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.