ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

image

فلوریڈا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک  اضافی پوائنٹ دے دیا گیا۔

آئی سی سی کے تحت منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک اضافی پوائنٹ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی کا دعوی

اسٹیڈیم میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایک روز قبل امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ان دونوں ٹیموں کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر چکا ہے۔ بھارت گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ گروپ اے میں سے پاکستان، آئرلینڈ اور کینیڈا کا ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سفر ختم ہو چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.