ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بارش ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 11، 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا تاہم میچ کے دوران مزید ایک اوور کم کر کے 10، 10 اوور کا میچ کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ بارش کے باعث ڈی ایس ایل میتھڈ کی وجہ سے نمیبیا کو جیت کے لیے126 رنز کا ہدف دیا گیا۔

نمیبیا کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 84 رنز ہی بنا سکی۔ نمیبیا کے اوپنر بلے باز مائیکل وان لنگن 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

نکولس ڈیون نے 16 اور ڈیوڈ ویسے نے 27 رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور کپتان جوش بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر فل سالٹ نے 8 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔

ہیری بروک نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جونی بیرسٹو 31 رنز، معین علی 16 رنز اور لیام لیونگسٹون نے 13 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپل مین نے بہترین بالنگ کی۔ انہوں نے 31 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ویسے اور برنارڈ کولٹز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے پاکستان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے، عماد وسیم

انگلش اسکواڈ

انگلش ٹیم کی قیادت جوش بٹلر کر رہے ہیں جبکہ فلپ سالٹ، ہیری بروک، جونی بیرسٹو، معین علی، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، جوفرا آرچر، عادل رشید، کرس جورڈن اور ریس ٹوپلی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نمیبیا کا اسکواڈ

نمیبیا کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض گرہارڈ ایراسمس سرانجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل وان لنگن، نکولس ڈیون، جین فری لنک، جے سمت، ڈیوڈ ویسے، زین گرین، روبن ٹرمپل مین، جین پیئر کوٹزے، جیک براسلیس اور جے پی کولٹز شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.