کولکتہ میں مسافرٹرین اورمال گاڑی میں تصادم

image

بھارتی شہر کولکتہ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ٹرینوں کے درمیان تصادم کا حادثہ پیر کے روز پیش آیا جہاں رنگاپانی اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کنچن جنگا ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم ہوا

جس کے نتیجے میں اب تک 13 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں، مرنے والوں میں 3 ریلوے ملازم بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ صبح 9 بجے کے وقت پیش آیا، مال گاڑی سے تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،

حادثے میں زیادہ تر ہلاکتیں ایک بوگی کو شدید نقصان کی وجہ سے ہوئیں۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں،

حادثے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.