پرواز میں لاتیں اور تھوکیں، امریکی خاتون مسافر کو ٹیپ سے سیٹ کے ساتھ باندھنا پڑا

image

امریکی ایئر لائنز کی پرواز پر ساتھی مسافر کے ساتھ پرتشدد رویہ اپنانے کے نتیجے میں 34 سالہ خاتون پر اب تک کا سب سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا جو نہ ادا کرنے کی صورت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق سات جولائی 2021 کو ہیدر ویلز نامی خاتون نے ریاست ٹیکساس سے جانے والی پرواز میں ساتھی مسافر کو لاتیں ماریں اور ان پر تھوکا بھی۔

پرتشدد رویے پر جہاز کے عملے نے خاتون کو ٹیپ کی مدد سے کرسی کے ساتھ باندھ دیا اور ان کے منہ پر بھی ٹیپ لگا دی۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی خاتون پر 81 ہزار 950 ڈالر کا جرمانہ ادا کیا جو اتھارٹی کے مطابق کسی بھی پرتشدد مسافر پر عائد کیا جانے والا سب سے زیادہ جرمانہ ہے۔

خاتون نے اتنا عرصہ جرمانہ نہیں ادا کیا جس پر ایوی ایشن اتھارٹی نے ان پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

خاتون کے خلاف درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے الکوحل منگوائی جس کے بعد وہ انتہائی چڑچڑی ہو گئیں اور جہاز سے باہر نکلنا چاہتی تھیں۔

خاتون نے پھر کیبن کریو کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور گالیاں دینا اور چیخنا شروع کر دیا۔

سیٹ کے ساتھ باندھنے کے باوجود خاتون لاتیں مارتی اور تھوکتی رہیں اور فلائٹ کے عملے اور دیگر مسافروں کو کاٹنے اور انہیں سر مارنے کی کوشش کی۔

خاتون کا رویہ مسلسل جارحانہ تھا جب تک کہ انہیں بے ہوش نہیں کر دیا گیا۔ شارلٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انہیں جہاز سے نکالا گیا۔

جہاز کے عملے کو دھمکیاں اور حملہ کرنے کے علاوہ جہاز، عملے اور مسافروں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے پر 45 ہزار ڈالر عائد کیے گئے ہیں جبکہ پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش پر 27 ہزار 900  ڈالر کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

جبکہ جہاز کے عملے کے فرائض میں خلل پیدا کرنے پر 9 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.