چینی کمپنیوں پر یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں، بیجنگ کا سخت ردعمل

image

چینی کمپنیوں پر یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد چین کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 19چینی کمپنیوں پر پابندیوں کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہیں، مغربی قوتیں روس یوکرین جنگ میں چین کو ہدف بنا رہی ہیں۔

روسی صدر کے بعد روسی آرمی چیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں پر یکطرفہ پابندیوں کی عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں، مغربی اقدامات کو چین اور روس کے درمیان تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یورپی یونین نے روسی کمپنیوں آرکٹک 2اور مرمانسک کے ایل این جی منصوبوں کیلئے سرمایہ، ساز و سامان اور افرادی قوت فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، چین، یو اے ای اور ترکیہ کی 61کمپنیوں کو پابندیوں کے پیکیج میں شامل کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.