مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

image

مکہ مکرمہ میں پیر کو مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

مقدس شہر کے مشاعر مقدسہ منیٰ،مزدلفہ اور میدان عرفات میں بارش ہوئی۔ باران رحمت سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے پر حجاج کرام نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ کو گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزر 764 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی یہ حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام صحت ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

آپ بظاہر ٹیم لگتے ہو لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، قومی ٹیم ہیڈ کوچ

انہوں نے کہا کہ منی میں منتظمین حجاج کو صحت ہدایات کے حوالے سے آگاہ کریں کیونکہ اس سے صحت، تحفظ اور سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.