پبلک فگر ہونے کے ناطے ہرقسم کے فیڈ بیک کیلئے تیار رہتا ہوں،حارث رؤف

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل آگیا۔ 

حارث روف کا کہنا تھا کہ پبلک فگر ہونے کے ناطے ہرقسم کے فیڈ بیک کیلئےتیاررہتاہوں،  فینز کا حق ہے کہ وہ ہمیں داددیں یا ہم پر تنقید کریں،لیکن جب بات والدین اورمیری فیملی کی ہو گی تو اسی لہجے میں جواب دینےمیں ہچکچاہٹ نہیں کروں گا۔

برطانیہ کے انتخابات میں 15 دن باقی ، سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں تیزی

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی بھی پروفیشن ہو،ہرکسی کی فیملی کا احترام کرنا چاہی۔ خیال رہے کہ  امریکا میں موجود پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے مداح کی مبینہ بدتمیزی اور جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

حارث روف جھگڑے کے وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ چہل قدمی کررہے تھے، فین نے ان سے ایک تصویر کھینچنے کیلئے کہا جس پر کرکٹر نے انہیں منع کر دیا ۔ فینز کی جانب سے نامناسب الفاظ کے بعد حارث ر وف انہیں مارنےکیلئے دوڑے ، واقعے کے وقت حارث کی اہلیہ ان کیساتھ موجود تھیں۔

قومی کرکٹر مداح کو بار بار کہتے رہے کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے، حارث رؤف کی اہلیہ اور دیگر فینز نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ایک صارف کا کہنا تھا کہ فینز کو کرکٹرز یا اسٹارز کی فیملی کا خیال رکھنا چاہئے اور بدتمیزی سے گریز کرنا چاہئے، تصویر کھینچنے سے منع کرنا کرکٹر یا اسٹار کا حق ہے فینز کو پوچھ کر جواب پر عمل کرنا چاہیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے قومی کرکٹر سے تصویر کی درخواست کی ، منع کرنے پر اس نے نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.