نسیم شاہ ، عثمان خان اور وہاب ریاض وطن پہنچ گئے

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن پہنچ گئے ، کھلاڑی اور عہدیدار نجی ائیر لائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔

واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض بھی وطن پہنچ گئے ہیں ، کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔

خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پرمیچ بیچنے کا الزام عائد کردیا

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ قومی ٹیم، بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.