اگر آپ ریاست کے مفادات کےساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، احسن اقبال

image

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان چین تعلقات میں کوئی کمی آگئی ہے، پی ٹی آئی کے دوست سیاست اور ریاست کے مفادات میں فرق کرنا سیکھیں، اگر آپ ریاست کے مفادات کےساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جو ریاست کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ ملک کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔ ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا چاہئے، ہم حکومت میں ہوں یا  حکومت سے باہر، ریاست سب کی سانجھی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رکھنا چاہیے ، سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر لگاتے ہیں تو یہ ملک دشمنی ہے، ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہے، عدلیہ سے اپنے پسند کا فیصلہ لینا ہے تو اس کیخلاف ٹرولنگ شروع کر دی جاتی ہے اور اگر فوج کو دباؤ میں لانا ہے تو فوج کے ادارے کیخلاف ٹرولنگ شروع ہو جاتی ہے،یہ اپنے مخالفین کیخلاف بھی سوشل میڈیا کمیئن چلاتے ہیں۔

دورہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت قبول کر لی

انہوں نے کہا کہ پگڑیاں اچھالنے کیلئے ٹرولنگ کی طرز سیاست جمہوری نہیں ہو سکتی ، ہم جیلوں میں بھی رہے لیکن کبھی پاکستان کی ریاست کو نشانہ نہیں بنایا، ایک سیاسی جماعت ذاتی مفاد کیلئے اداروں کیخلاف مہم چلاتی ہے، آج کل پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کی ہوئی ہے، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان چین تعلقات میں کمی آئی ہے ۔ حال ہی میں وزیراعظم شہبازشریف نے چین کا دورہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف کے دورے کے بعد پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی تاریخ میں جامع ترین مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان اور چین کا رشتہ ستاروں اورآسمانوں سے بلند ہوچکا ہے، ہم اس تعاون کو اسپیس کے شعبے میں بھی لے جا چکے ہیں۔ 30مئی کو ایم ایم ون سیٹلائٹ کو چین کے اشتراک کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے کمیونیکشن نظام کیلئے بہت بڑا کارنامہ تھا، چین نے سی پیک فیز ٹو کیلئے کہا ہےہم ایک اپ گریڈڈ ورژن سی پیک کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور چین کا مستحکم رشتہ نئی بلندیوں کی طرف بڑھا ہے، چینی وزیرنے بھی کہا ہے کہ ہم تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں کو سیاست اور ریاست کے مفادات میں فرق کرنا چاہیے ، اگر آپ ریاست کے مفادات کیساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، جوریاست کونقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔ چین اور پاکستان کے تعلقات وزیراعظم کے دورے کے بعد مزید مضبوط ہوئے ہیں، چین نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے، چین کی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی نے سالانہ3لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت دینے کاوعدہ کیا، ہماراایجنڈا پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کو ہنر اورتعلیم دینا ہے۔

دورہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت قبول کر لی

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور گالم گلوچ کی تربیت دینے پر یقین نہیں رکھتے، ہم یہ سمجھتے ہیں نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم نوجوانوں کو نفرت سے پاک کر کے بہترین اسکلز دیں گے۔ اس وقت مس انفارمیشن اتنا بڑا ہتھیار بن چکا ہے جس سے سوسائٹیز میں پولرائزیشن پیدا کی جاتی ہے، اگر اس کو آپ فری فال آل کریں گےتو کبھی ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد رائے کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے، لیکن آزادی رائے کا ہر گز یہ مقصد نہیں ملک میں مستقل فتنہ فساد پیدا کرکے معاشی ترقی کو سبوتاژ کیا جائے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ نے ووٹ لیے ہیں ، اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے بھی لے رہیں اور ایوان کے اندرآکر سیاست کریں ،مکالمہ کے ذریعے مسائل حل کریں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تو ہم نے نہیں ڈالا بلکہ وہ تو اپنی کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں، انہیں کس نے مشورہ دیا تھا کہ تحائف کو بیچیں، کیا برازیل کے سابق صدر کی گرفتاری نہیں ہوئی، 190ملین پاؤنڈ جو غریب عوام کا تھا، کس کے مشورے سے دوست کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے بدترین مارشل لا کا سامنا کیا ہے، ہم نے کبھی یہ نہیں کہاکہ پاکستان کی امداد کوروکا جائے، پوری دنیا میں کہا جا رہا ہے کہ چین اورپاکستان کی دوستی بےمثال ہے، ہمیشہ اپوزیشن کی سیاست ہوئی ہےلیکن ریاست اورسیاست میں فرق رکھا ہے، یہ پہلی سیاسی جماعت جس کامفاد ،لیڈر اور اسکی سیاست پاکستان کی ریاست سے بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا، پی ٹی آئی نے اپنے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے تو اسے اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے میٹنگ میں بہت ذمہ داری کی گفتگو کی، عوام میں جا کر اس طرح کے بیانات سے جذبات کو ہوادینا لیڈرشپ کا شیوہ نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور ایک صوبے کاوزیراعلیٰ ہیں،ان پر بڑی ذمہ دار ہے، ملک میں انارکی کوہوادینے کے بجائے ملک میں استحکام کیلئے کام کریں، اپنے صوبے کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے منشور پر عمل کریں۔

ولیمسن نیوزی لینڈ کی قیادت سے دستبردار، سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس نامناسب رویے اور منفی سیاست کے ساتھ آپ ملک کی خدمت نہیں کرسکتے، علی امین گنڈاپور اپنے آپ کسی مثبت بیانیے پر لائیں ، ہم سب نے مل کر اس ملک کو مضبوط کرنا ہے، خیبر پختونخوا میں جن فیڈرز پر بلز کی ریکوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.