گلگت، نلتر ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

image

گلگت ، نلتر ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی گلگت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گلگت اور دانیور کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ جاں بحق افراد کو ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد ، پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں جن کا تعلق گلگت کے علاقے مجینی محلہ سے ہے۔ ریسکیو 1122 کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ یہ فیملی نلتر کی خوبصورت وادی میں عید کی سیر سے لوٹ رہی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رن سے شکست دیدی

جاں بحق ہونے والوں میں محمد عارف ولد شیر علی ساکن مجینی محلہ شامل ہے۔ سہرا بانو مہربن پورہ کے رہائشی رضوان علی کی بیوی ہیں۔ زریاب فاطمہ، محمد عارف کی بیوی۔ کنیز زینب، محمد عارف کی بیٹی زہرہ محمد عارف کی بیٹی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں کامران علی ولد رضوان علی ساکن مہربان پورہ شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.