نئی سیاسی جماعت میں کون کون شامل ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے چند نام بتا دیے

image

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا۔

عوام پاکستان کے نام سے بننے والی جماعت کے کنونیئر شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عوام اپنے فیصلے خود کریں انہیں کام کرنے کی آزادی ہو،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنا پیغام لے کر عوام میں جائیں گے، ملک بھر میں سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے، نئی جماعت میں سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی ساتھ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی جماعت کے قیام کا مقصد نظام کو بدلنا ہے، ضعیم قادری اور ڈاکٹر ظفر مرزا ساتھ ہوں گے، شیخ صلاح الدین، رانا زاہد توفیق، زاہد بنوری اور انور سومرو بھی ساتھ ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.