ملک میں مہنگائی کم ہو گی اور ملک دوبارہ ترقی کرے گا ، بیرسٹر دانیال چودھری

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی یہ سوچ ہے کہ وہ ہیں تو آئین اور ملک ہے۔

بیرسٹر دانیال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوچ ہےکہ وہ ہیں تو آئین اور ملک ہے ، انہوں نے چار سالوں میں ملک کو جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے، ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بیٹرہ غرق ہوا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی

انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں غریب اور بیروزگار کیلئے بجٹ پاس ہو رہا ہے، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف کے سامنے پھینکا گیا ہے، پی ٹی آئی نے 4سال ملک پر ضربیں لگائیں ہیں ، ان کی سوچ پاکستان کو آگ لگانے اور بند کرنے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب عوام کی ریلیف فراہم کرنے کیلئے سخت فیصلے کیے ، مہنگائی پر قابو پایا ، جس سے عام آدمی کی زندگی آسان ہوئی ، ہم کوشش کر رہے ہیں ، آنے والے وقتوں حالات مزید بہتر ہونگے ، مہنگائی میں مزید کمی آئے گی اور ملک دوبارہ ترقی طرف گامزن ہو جائے گا۔

تحریک انصاف کا سزا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ ہماری جماعت کا ہر لیڈر 3،3سال جیل میں رہا ، ہماری لیڈر شپ نے جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے ۔ لیکن ہم نے کبھی بھی ملک کو بند کرنے کی بات نہیں کی ، ہمیشہ میثاق معیشت اور پاکستان کو آگے لے جانے کی بات کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.