آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

image

آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی، بارش ہونے کی وجہ سے ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو فاتح قرار دیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 141 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسین 36 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 41 رنز اور توحیدہردائی 28 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

لٹن داس نے 16 رنز بنائے، ان کے علاوہ تسکین احمد 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بنگلا دیش کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

مقررہ 20 اوورز میں بنگلا دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زمپا نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، مارکس اسٹائنس اور گلین میکس ویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 21 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور وہ رشاد حسین کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مچل مارش ایک رنز بنا کر رشاد حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز جبکہ گلین میکس ویل نے 14 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا، اس وقت آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لئے تھے اور 11.2 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔

مقررہ وقت تک بارش نہ رکنے کی وجہ سے ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو بنگلا دیش کے خلاف 28 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.