بابر اعظم کا الزام لگانے والوں پر ہتک عزت کا کیس کرنے کا فیصلہ

image

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کیس کے حوالے سے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی۔ قومی ٹیم کپتان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو قانونی نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، سرفراز ایکشن میں نظر آئیں گے

کپتان بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل ڈپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.