ویسٹ انڈیز کے بیٹر برینڈن کنگ انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

image

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو دھچکا ،اہم بیٹر برینڈن کنگ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق برینڈن کنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایونٹ میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

یاد رہے کہ سپر 8 مرحلے میں 19 جون کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں برینڈن تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: شائے ہوپ کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز امریکا کیخلاف 9 وکٹ سے فتح یاب

دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کو اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دی ہے ، جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کائل مائیرز کو برینڈن کنگ کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.