پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں ریکارڈ اضافہ

image

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مئی 2024 میں آئی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات 332 ملین امریکی ڈالر تک بڑھ گئیں۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مئی 2023 میں 236 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.7 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2023 سے مئی 2024 کے آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات 2.925 بلین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات میں یہ اضافہ آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے میں مددگار ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا

شزا فاطمہ نےکہا کہ موجودہ بجٹ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2024 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں، مئی 2024 میں آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں 22 ملین امریکی ڈالر (7.1 فیصد اضافہ) کا اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.